جمعه,  20  ستمبر 2024ء
اسلام آبادمیں تین بچوں کی لاشیں برآمد ہونے پر ضلعی انتظامیہ کا موقف سامنے آگیا

اسلام آباد (راجہ وسیم عباسی)تھانہ ترنول کی حدود میں تین بچوں کے جان بحق ہونے کا معاملہ، ڈپٹی کمشنراسلام آباد نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کا حکم دیا۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق بچے برساتی نالے میں نہیں ڈوبے،تینوں بچے کوڑا اٹھانے کا کام کرتے تھے،  کوڑا اٹھانے کے مقصد سے بچے کوڑا کرکٹ کے ڈھیر میں گئے، کوڑا کرکٹ کا ڈھیر دلدل نماء سطح پر تھا، بچوں نے جیسے ہی اس کمزور سطح پر پاؤں رکھا وہ دھنستے چلے گئے، جان بحق بچوں میں 10 سالہ گل ترین، 7 سالہ ہاجرہ بی بی شامل ہیں۔ جان بحق ہونے والے بچوں میں 9 سالہ فرقینہ بھی شامل ہیں۔

ضلعی انتظامیہ نے مزید کہاہے کہ تینوں بچے کوڑا کرکٹ اٹھانے اکثر اکٹھے نکلا کرتے تھے، معاملے پر مزید تحقیقات جاری ہیں۔

مزید پڑھیں: جاتلی پولیس کی کاروائی،17 سالہ لڑکے کے قتل میں ملوث اشتہاری گرفتار

ذرا ئع کےمطابق ترنول سیو مارٹ کی بیک سائیڈ پہ بارش کے کھڑے پانی میں تین بچے کچرہ چننے والے ایک بھائی پانی میں پھسلنے کی وجہ سے ڈوب گیا تھا،  بھائی کو ڈوبتے دیکھا تو دونوں بہنوں نے بھی چھلانگ لگا دی  جس کے نتیجے میں تینوں فوت ہو گئے ہیں ۔ ماں باپ کی صرف تین ہی بچے تھے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News