نئی دہلی (روشن پاکستان نیوز )بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے گرلز ہاسٹل کے واش روم میں خفیہ کیمرے سے بنائی گئی ویڈیوز طلباء میں بڑے پیمانے پر فروخت کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ آندھرا پردیش کے ضلع کرشنا کے ایس آر گڈلاوالیرو نامی انجینئرنگ کالج میں پیش آیا۔گزشتہ ہفتے گرلز انجینئرنگ کالج کے ہاسٹل کے واش روم سے خفیہ کیمرا برآمد ہونے پر طالبات نے احتجاج کیا تھا جس دوران ’ہم انصاف چاہتے ہیں‘ کے نعرے کالج کیمپس کی درودیوار میں گونجتے رہے۔
کیمرا برآمد ہونے اور احتجاج شروع ہونے کے بعد پولیس نے تحقیقات کا آغاز کیا تھا جس دوران بوائز ہاسٹل سے سینئر طالب علم وجے کمار کو گرفتار کرلیا گیا۔بھارتی پولیس نے طالب علم وجے کمار کا لیپ ٹاپ ضبط کرتے ہوئے تفتیش شروع کی تھی۔
مزید پڑھیں: کفالت کی ہوس میں بھارتی خاتون کی پے درپے 7 شادیاں، 6 شوہروں سے پیسے بٹورنے میں کامیاب
بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس کو وجے کے لیپ ٹاپ سے ہاسٹل واش روم سے ریکارڈ کی گئی 300 قابل اعتراض ویڈیوز ملیں جنہیں کئی دوسرے طالب علموں میں فروخت کیے جانے کا انکشاف بھی ہوا۔
بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ ہاسٹل کے واش روم سے بنائی گئی ویڈیوز لیک ہونے کے بعد کئی طالبات واش روم استعمال کرنے سے گریزاں ہیں۔