اتوار,  15  ستمبر 2024ء
منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری، 02ملزمان گرفتار

راولپنڈی( کرائم رپورٹر)راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری، 02ملزمان گرفتار، 03کلو کے قریب چرس برآمد، مقدمات درج۔

تفصیلات کے مطابق صادق آباد پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم لیاقت کو گرفتار کرلیا، ملزم سے01کلو500گرام چرس برآمد ہوئی، ٹیکسلا پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم حماد ارشد کو گرفتار کرکے ملزم سے01 کلو400 گرام چرس برآمد کی، ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے۔

ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھاکہ منشیا ت کے ناسور کے خاتمے کے لیے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون میں تیزی لائی جائے گی۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News