جمعه,  20  ستمبر 2024ء
تشدد میں ملوث خاتون کا شوہر گرفتار

راولپنڈی (کرائم رپورٹر )بنی کے علاقہ میں خاتون پر تشدد کا واقعہ ،سی پی او کا نوٹس، تشدد میں ملوث خاتون کا شوہر گرفتار۔

تفصیلات کے مطابق بنی کے علاقہ میں خاتون پر تشدد کے واقعہ پر،سی پی او کا نوٹس، تشدد میں ملوث خاتون کے شوہر ذوہیب کو گرفتارکرلیا گیا، واقعہ پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے نوٹس لیتے ہوئے فوری قانونی کارروائی اور ملزم کی گرفتاری کا حکم دیا تھا، بنی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم ذوہیب کو گرفتار کیا۔

سی پی او سید خالدہمدانی کا کہنا تھاکہ خواتین اور بچوں پر تشدد، زیادتی یا ہراسمنٹ برداشت نہیں کئے جا سکتے،وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق خواتین اور بچے ریڈ لائن ہیں۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News