گوجرانوالہ (روشن پاکستنان نیوز) گوجرانوالہ میں مبینہ پولیس مقابلے میں زیر حراست ملزم صفدر عرف وکی ڈان ہلاک ہو گیا۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو برآمدگی کے لیے کامونکی لے جایا جا رہا تھا، راستے میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر دی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا۔
صفدر عرف وکی ڈان قتل، اقدام قتل اور بھتہ خوری کے مقدمات میں ملوث تھا۔
مزید پڑھیں: ٹریفک پولیس نے بغیر ہیلمٹ گاڑی چلانے پر چالان بھیج دیا
پولیس نے بتایا کہ ملزم نے بھتہ نہ دینے پر چند روز قبل ایمن آباد میں سنار اور اس کے بیٹے کو فائرنگ کر کے زخمی کیا تھا۔