راولپنڈی (سید شہریار احمد)راولپنڈی کچہری میں مجسٹریٹ محمد یعقوب کے سامنے سابقہ ایس ایچ اوراجہ مصدق کو راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی سے لا کر پیش کردیاگیا جہاں ان کا مزید 2 روزہ جسمانی ریمانڈمنظورکرلیاگیا۔
واضح رہے کہ سابقہ پولیس انسپکٹر (ایس ایچ او)کا اثر و رسوخ ابھی تک پولیس میں موجودہے۔
آج بھی کئی متاثرین کی درخواستیں رشید احمد اور راجہ مصدق کے خلاف قبضہ اورکئی گھروں کو مختلف لوگوں سے پیسے ہتھیا کر الاٹمنٹ دینے کی تھیں۔
تھانہ ایئرپورٹ اور ڈی ایس پی سول لائن کے دفتر میں موجود پولیس کاروائی سے گریزاںہے ۔
تھانہ ایئرپورٹ کے سابقہ ایس ایچ او راجہ مصدق مکان پر قبضہ اور خواتین پر تشدد، تھانہ ایئرپورٹ میں ہی درج ایف آئی آر میں گرفتار ہو کر حوالات میں بند راجہ مصدق سٹی ولاز سوسائٹی کہ مینیجنگ ڈائریکٹر رشید احمد اور سترا پلیکس پرائیویٹ لمیٹڈ اٹارنی لے رکھی ہے ۔
مزید پڑھیں: علیمہ خان اور بشریٰ بی بی میں پارٹی پر قبضہ کی خبری من گھڑت قرار
رشید احمد پر پہلے ہی درجنوں ایف آئی آر تھانہ ایئرپورٹ میں درج ہیںجو ایک ہی پلاٹ کے کئی جعلی الاٹمنٹ بنا کر فروخت کرتے ہیں۔
رشید احمد کی ریونیو ریکارڈ کے مطابق کوئی ملکیت بھی نہ ہے جبکہ آرڈی اے نے ان الاٹمنٹس کو غیر قانونی قرار دیا ہے۔