راولپنڈی(کرائم رپورٹر )آر اے بازار پولیس کی اہم کاروائی،قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار، اشتہاری رحیم اللہ کی ایما پر اس کے ساتھیوں نے شہری اعجاز کو فائرنگ کر کے قتل کیا تھا، واقعہ کا مقدمہ گزشتہ سال مقتول کے چچا زاد بھائی کی مدعیت میں تھانہ آر اے بازار میں درج کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق آر اے بازار پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم رحیم اللہ کو گرفتار کرلیا، اشتہاری رحیم اللہ کی ایما پر اس کے ساتھیوں نے شہری اعجاز کو فائرنگ کر کے قتل کیا تھا، واقعہ کا مقدمہ گزشتہ سال مقتول کے چچا زاد بھائی کی مدعیت میں تھانہ آر اے بازار میں درج کیا گیا،آر اے بازار پولیس نے اشتہاری رحیم اللہ کو ہیومن انٹیلی جینس سمیت تمام ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے گرفتار کیا۔
اشتہاری کے ساتھی ہاشم کوقبل ازیں گرفتارکیا جا چکا ہے، ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز نے ایس ڈی پی او کینٹ اورآر اے بازار پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ گرفتار اشتہاری کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔











