اتوار,  15  ستمبر 2024ء
روات پولیس کی کاروائی،08 ڈاکو گرفتار، اسلحہ برآمد

راولپنڈی(کرائم پرورٹر )روات پولیس کی کاروائی،08 ڈاکو گرفتار، اسلحہ برآمد۔

تفصیلات کے مطابق روات پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 08 ڈاکوئوں کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان میں عمران، طارق، بلال، صفدر، ابوبکر، صفدر علی، عون شہزاد اور اظہر علی شامل ہیں،ملزمان سے اسلحہ برآمدہوا، ملزمان نے رواں ماہ میں آئل ایجنسی پر ڈکیتی کی واردات کی تھی۔

ملزمان کی شناخت پریڈ کے بعد برآمدگی کا تحرک کیا جائے گا، ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہنا تھاکہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، شہریوں کی جان و مال پر حملہ کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News