هفته,  07  ستمبر 2024ء
اہلیہ پر تشدد اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والا ملزم گرفتار

راولپنڈی (کرائم رپورٹر )صدر واہ پولیس کی کاروائی،اپنی اہلیہ پر تشدد اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والا ملزم گرفتار۔

تفصیلات کے مطابق صدر واہ پولیس کو خاتون نے درخواست دی کہ میرے شوہر یاسر نے مجھے مارا پیٹا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں،صدر واہ پولیس نے خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے اپنی اہلیہ پر تشدد اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والے ملزم یاسر کو گرفتار کرلیا۔

ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز کا کہنا تھاکہ ملزم کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے،خواتین پر تشدد کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News