هفته,  07  ستمبر 2024ء
خبردار! یہ میسج آپ کا بینک اکاؤنٹ خالی کرسکتا ہے

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) عوام کو موبائل فون پر ایک میسج بھیجا جارہا ہے جس پر عمل کرنے سے آپ کا بینک اکاؤنٹ خالی بھی ہوسکتا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق فراڈسٹر کی جانب سے میسج بھیجا جارہا ہے جس میں درج ہے کہ کوریئر کمپنی آپ کا پارسل ڈیلیور کرنے میں ناکام ہوگئی، ٹھیک پتہ بھیجیں۔

لوگوں کولوٹنے کا نیا فراد سامنے آیا ہے، یہ مشکوک پیغام آپ کے بینک اکاؤنٹ کا صفایا کرسکتا ہے۔

ایک شہری فاتح محمود کو سوشل میڈیا ایپ پر میسیج ملا جس میں لکھا تھا کہ  پارسل آپ تک پہنچانا ہے، درست پتہ بھیجیں، میسج میں ایک لنک دیا گیا اور کہا گیا کہ اس لنک پر کلک کر کے اپنا درست پتہ درج کریں۔

مزید پڑھیں: خبردار! اپنے فون پر یہ حروف ٹائپ نہ کریں، ورنہ۔۔۔

درست پتہ بھیجنے پرمیسیج ملا اناسی روپے ری ڈیلیوی چارج دینا ہوں گے، بینک اکاؤنٹ سے اناسی روپے بھیجنے کی کوشش کی توبینک سے میسیج آیا آپ کے اکاؤنٹ میں رقم ناکافی ہے بعد میں پتہ چلا دبئی کی موبائل شاپ سے پانچ ہزار تین سو درہم جو پاکستانی رقم چارلاکھ روپے بنتی ہے نکالنے کی کوشش کی گئی۔

شہری نے لکھا کہ خوش قسمتی سے اس کے اکاؤنٹ میں اتنی رقم نہیں تھی تو وہ بچ گیا، سب شہری نوسربازی کے اس نئے طریقے سے ہوشیار رہیں۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News