راولپنڈی( کرائم رپورٹر)راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں، 04ملزمان گرفتار، اسلحہ معہ ایمونیشن اور شراب برآمد، مقدمات درج۔
تفصیلات کے مطابق جاتلی پولیس نے ملزم لقمان کوگرفتار کرکے ملزم سے01پستول30بور معہ ایمونیشن برآمد کیا، روات پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 02ملزمان طارق اور عمران کو گرفتار کرلیا، ملزمان سے02پستول30بور معہ ایمونیشن برآمد ہوئے، آراے بازار پولیس نے ملزم رزاق کو گرفتار کرکے ملزم سے20لیٹر شراب برآمد کی۔
ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدما ت درج کرلیے گئے، ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھاکہ ہوائی فائرنگ کرنے والوں اور شراب سپلائر زکے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔











