هفته,  07  ستمبر 2024ء
ایمرجنسی ہیلپ لائن15 پر بوگس کال کرنے والا ملزم گرفتار

راولپنڈی (کرائم رپورٹر )صدرواہ پولیس کی کاروائی،ایمرجنسی ہیلپ لائن15 پر بوگس کال کرنے والا ملزم گرفتار۔

تفصیلات کے مطابق ملزم ارسلان نے ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر کال کی کہ اس کی گاڑی چوری ہوگئی ہے، صدرواہ پولیس فوری موقع پر پہنچی،تحقیقات پر معاملہ چوری کا نہ پایا گیا،صدرواہ پولیس نے بوگس کال کرنے والے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزم ارسلان کو گرفتار کرلیا،ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز کا کہنا تھاکہ آپ کی ایک غلط کال کسی شہری کو ایمرجنسی سہولیات حاصل کرنے سے محروم کر سکتی ہے، 15 ایمرجنسی ہیلپ لائن شہریوں کی سہولت کے لیے ہے۔

غلط استعمال پر قانونی کاروائی ہو سکتی ہے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News