راولپنڈی ( روشن پاکستان نیوز)پاک-بنگلہ دیش کرکٹ میچ کا چوتھا روز،راولپنڈی پولیس کی جانب سے موثر اور فول پروف سیکورٹی انتظامات، راولپنڈی پولیس کے سینئر افسران نے پوائنٹ وائز ڈیوٹی کو چیک کیا اور افسران کو ہدایات دیں،راولپنڈی پولیس کے 4500 سے زائد افسران و اہلکار سیکورٹی و ٹریفک فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاک-بنگلہ دیش کرکٹ میچ کا چوتھا روز، راولپنڈی پولیس کی جانب سے موثر اور فول پروف سیکورٹی انتظامات کیے گئے، راولپنڈی پولیس کے سینئر افسران نے پوائنٹ وائز ڈیوٹی کو چیک کیا اور افسران کو ہدایات دیں،راولپنڈی پولیس کے 4500 سے زائد افسران و اہلکار سیکورٹی و ٹریفک فرائض سر انجام دے رہے ہیں،سیکورٹی انتظامات کے حوالے سے جاری کردہ ہدایات اور ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جارہا ہے۔
ایس ایس پی آپریشنز فلائٹ لیفٹیننٹ(ر)حافظ کامران اصغر کا کہنا تھاکہ راولپنڈی پولیس پاک، بنگلہ دیش کرکٹ میچز کے دوران موثر اور فول پروف سیکورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔











