جمعرات,  19 فروری 2026ء
چہلم حضرت امام حسین و شہدائے کربلا کے لئے راولپنڈی پولیس کے سیکورٹی سخت انتظامات

راولپنڈی ( کرائم رپورٹر)چہلم حضرت امام حسین و شہدائے کربلا کے لئے راولپنڈی پولیس کے سیکورٹی انتظامات ،4600 سے زائد افسران و اہلکار جلوسوں و مجالس کے لئے سیکورٹی فرائض سر انجام دیں گے۔

مرکزی جلوس کی سیکورٹی پر 4400 سے زائد افسران و اہلکار فرائض سر انجام دیں گے، ٹریفک کے انتظامات کو یقینی بنانے کے لئے 215 افسران و اہلکار فرائض سر انجام دیں گے، ایس ایس پی آپریشنز فلائٹ لیفٹیننٹ (ر) حافظ کامران اصغر نے کہاکہ جلوس کے انٹری پوائنٹس پر واک تھرو گیٹ لگائے جائیں گے،شرکاء کو مکمل باڈی سرچ کے بعد داخلے کی اجازت دی جائے گی، جلوس کے راستوں پر سی سی ٹی وی مانیٹرنگ کی جائے گی۔

چھتوں پر خصوصی سنائپر تعینات کئے جائیں گے، روٹ پر گلیوں، سڑکوں اور راستوں کو سیل کیا جائے گا، سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ فول پروف سیکورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

مزید خبریں