راولپنڈی(کرائم رپورٹر )راولپنڈی پولیس کی موثر پولیسنگ، معزز عدالت نے لیڈی منشیات سمگلر کو سزاسنادی،لیڈی منشیات سمگلر نسیم بی بی کو 09 سال قید اور02 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔
تفصیلات کے مطابق معزز عدالت نے لیڈی منشیات سمگلر کو سزاسنادی،لیڈی منشیات سمگلر نسیم بی بی کو 09 سال قید اور02 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی،لیڈی منشیات سمگلر کو نصیرآباد پولیس نے03کلو 750 گرام چرس برآمدہونے پر گزشتہ سال گرفتار کیا تھا، پولیس نے مجرمہ کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا،مقدمہ کی موثر پیروی کے پیش نظر معزز عدالت نے مجرمہ کو قرار واقعی سزا سنائی۔
مجرمہ کو قرار واقعی سزا ملنے پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے ایس ایس پی انوسٹی گیشن اور تفتیشی و لیگل ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ منشیات کے ناسور کے خاتمہ کے لیے منشیات فروشوں کے خلاف بھر پور کاروائیاں جاری ہیں۔