راولپنڈی (سیدشہریار احمد)کچہری میں مجسٹریٹ عبدالستار کے سامنے سابقہ ایس ایچ او ریٹائرڈ پولیس انسپیکٹر راجہ مصدق 21_8_2024 کو سرنزش کرنے پر راولپنڈی انسٹیٹیوٹ اف کارڈیالوجی سے لا کر پیش کیاگیا،مزید تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور۔
سابقہ پولیس انسپیکٹر کا اثر و رسوخ ابھی تک پولیس میں موجود۔
تھانہ ایئرپورٹ کے سابقہ ایس ایچ او ریٹائرڈ پولیس انسپیکٹر راجہ مصدق مکان پر قبضہ اور خواتین پر تشدد، تھانہ ایئرپورٹ میں ہی درج ایف آئی ار میں گرفتار ہو کر حوالات میں بند۔
راجہ مصدق سٹی ولاز سوسائٹی کہ مینیجنگ ڈائریکٹر رشید احمد اور سترا پلیکس پرائیویٹ لمٹڈ اٹارنی لے رکھی ہے رشید احمد پر پہلے ہی درجنوں ایف آئی آر تھانہ ایئرپورٹ میں درج جو ایک ہی پلاٹ کے کئی جعلی الاٹمنٹ بنا کر فروخت کرتے ہیں رشید احمد کی ریونیو ریکارڈ کے مطابق کوئی ملکیت بھی نہ ہے
جبکہ آرڈی اے نے ان الاٹمنٹس کو غیر قانونی قرار دیے
اور آر ڈی اے نے رشید احمد اس کے بھتیجے محمد عدنان اور اٹارنی راجہ مصدق کے خلاف بھی ایک ایف آئی آر درج کروا رکھی ہے
رشید احمد عدنان اور راجہ مصدق نے ایک منظم قبضہ گروپ بنا رکھا ہے جو مختلف اعلی پولیس افسران کا نام استعمال کر کے لوگوں کو ڈراتا ہے۔