هفته,  07  ستمبر 2024ء
نیوٹائون پولیس کی کاروائی، تاش پر جواء کھیلنے والے 04قمار باز گرفتار

راولپنڈی( کرائم رپورٹر)نیوٹائون پولیس کی کاروائی، تاش پر جواء کھیلنے والے 04قمار باز گرفتار، دائو پر لگی رقم 08ہزار 700 روپے، 06موبائل فونز اور تاش کے پتے برآمد۔

تفصیلات کے مطابق نیوٹائون پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے تاش پر جواء کھیلنے والے 04قمار بازوں کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان میں پرویز، بابر، عارف اور سعید شامل ہیں، ملزمان سے دائو پر لگی رقم 08 ہزار700 روپے، 06موبائل فونز اور تاش کے پتے برآمدہوئے۔

ایس پی راول فیصل سلیم کا کہنا تھاکہ قمار بازی دیگر معاشرتی برائیوں کی جڑ ہے، قمار بازوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News