راولپنڈی(کرائم رپورٹر )دھمیال پولیس کی کاروائی،موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث 02 ملزمان گرفتار،چوری شدہ 08 موٹرسائیکل برآمد۔
تفصیلات کے مطابق دھمیال پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث 02 ملزمان کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان کی شناخت محمد حسین اور یونس کے نام سے ہوئی،ملزمان سے چوری شدہ 08 موٹرسائیکل برآمدہوئے، ملزمان موٹرسائیکل چوری کے مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہیں۔
ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر نے دھمیال پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو انکے قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والے ملزمان کے خلاف بھرپور کاروائیاں جاری ہیں۔