راولپنڈی(کرائم رپورٹر)کہوٹہ پولیس کی منظم و متحرک گینگز کے خلاف کاروائی،سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث 02متحرک گینگز کے07ملزمان گرفتار، ملزمان سے چھینے گئے 02موٹرسائیکل ،04موبائل فون برآمد، ملزمان سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد ہوا
۔تفصیلات کے مطابق کہوٹہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے معین گینگ کے 03 ملزمان معین شفاعت، فواد اور قاسم کو گرفتار کرلیا، ملزمان سے چھینا گیا موٹرسائیکل، 03 موبائل فون اور اسلحہ برآمد ہوا،کہوٹہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے سنی گینگ کے04 ملزمان سنی، وقار، بلال اور حفیظ کو گرفتار کرلیا،ملزمان سے چھینا گیا موٹرسائیکل، موبائل فون اور اسلحہ برآمد ہوا۔
ملزمان کو متعدد وارداتوں کے انکشاف پر شناخت پریڈ کے لیے جیل منتقل کیا جائے گا، ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر نے کہوٹہ پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزادلوائی جائے گی، کارو موٹرسائیکل چوری کی روک تھام کے لیے منظم و متحرک گینگز کے خلاف بھرپور کریک ڈائون جاری ہے۔