جمعه,  20 فروری 2026ء
ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیاں، 06ملزمان گرفتار

راولپنڈی(کرائم رپورٹر )راولپنڈی پولیس کی ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیاں، 06ملزمان گرفتار، اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد، مقدما ت درج۔

تفصیلات کے مطابق گنجمنڈی پولیس نے ملزم کریم اللہ سے01پستول30بور معہ ایمونیشن،نیوٹائون پولیس نے ملزم مومن سے 01پستول30بور معہ ایمونیشن،صادق آباد پولیس نے ملزم شاکر شہزاد سے01پستول30بور معہ ایمونیشن،ملزم جعفر سے 01پستول30بور معہ ایمونیشن،مندرہ پولیس نے ملزم اویس سے 01پستول30بور معہ ایمونیشن،ملزم تیمور سے 01پستول 30 بور معہ ایمونیشن برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدما ت درج کرلیے گئے۔

ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھاکہ ہوائی فائرنگ کرنے والوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

مزید خبریں