هفته,  07  ستمبر 2024ء
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون جاری، 06ملزمان گرفتار

راولپنڈی( کرائم رپورٹر)راولپنڈی پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون جاری، 06ملزمان گرفتار، 03کلو سے زائد چرس برآمد۔

تفصیلات کے مطابق وارث خان پولیس نے ملزم بلال سے715گرام چرس، نیوٹائون پولیس نے ملزم قاسم سے110 گرام چرس، کینٹ پولیس نے ملزم ارباز سے550گرام چرس، ویسٹریج پولیس نے ملزم زین عباس سے600گرام چرس، ملزم حسنین اکرم سے560گرام چرس، صدر واہ پولیس نے ملزم عاصم اقبال سے700گرام چرس برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقد مات درج کرلیے گئے۔

ایس ایس پی آپریشنز فلائٹ لیفٹیننٹ(ر)حافظ کامران اصغر کا کہنا تھاکہ نوجوان نسل کی رگوںمیں منشیات کا زہر اُتارنے والوں کے خلاف بھرپور کریک ڈائون جاری ہے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News