جمعه,  20 فروری 2026ء
قتل و اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب مرکزی اشتہاری مجرم گرفتار

راولپنڈی(کرائم رپورٹر )جاتلی پولیس کی کاروائی،قتل و اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب مرکزی اشتہاری مجرم گرفتار،اشتہاری مجرم نے سابقہ رنجش کی بناء پر ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کر کے حفیظ کو قتل، مدثر، وحید اور سفیر کو زخمی کر دیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق جاتلی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے قتل و اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب مرکزی اشتہاری مجرم محمد شبیر کو گرفتار کرلیا،،اشتہاری مجرم محمد شبیر نے سابقہ رنجش کی بناء پر ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کر کے حفیظ کو قتل، مدثر، وحید اور سفیر کو زخمی کر دیا تھا۔

واقعہ کا مقدمہ مقتول کے والد کی مدعیت میں رواں سال جون میں درج کیا گیا تھا،اشتہاری مجرم واقعہ کے بعد روپوش ہو گیا تھا جسے ہیومن انٹیلی جینس سمیت تمام ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے ٹریس کرکے گرفتار کیا، اشتہاری مجرم کے 03 ساتھی قدیر، زمان اور تنویر قبل ازیں گرفتار ہو کر چالان ہو چکے ہیں۔

اشتہاری مجرم کی گرفتاری پر ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر نے جاتلی پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرمان کی گرفتاری لواحقین کو انصاف کی فراہمی میں اہم ہے۔

مزید خبریں