جمعه,  20 فروری 2026ء
پیسے گننے کے بہانے دھوکہ دہی سے رقم چوری کرنے والا ملزم گرفتار

راولپنڈی( کرائم رپورٹر)نصیر آباد پولیس کی فوری کاروائی،بینک کے اندر پیسے گننے کے بہانے دھوکہ دہی سے رقم چوری کرنے والا ملزم گرفتار، مسروقہ رقم 50 ہزار روپے برآمد۔

تفصیلات کے مطابق نصیر آباد پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے بینک کے اندر پیسے گننے کے بہانے دھوکہ دہی سے رقم چوری کرنے والے ملزم ناصر کو گرفتار کرلیا،ملزم سے مسروقہ رقم 50 ہزار روپے برآمدہوئے، ملزم نے پیسے گننے کے بہانے رقم چوری کرلی۔

ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز کا کہنا تھاکہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزادلوائی جائے گی،شہریوں کی جان ومال کا تحفظ اولین ذمہ داری ہے۔

مزید خبریں