جمعه,  20 فروری 2026ء
والد پر تشدد کرنے والا ناخلف بیٹا گرفتار

راولپنڈی ( کرائم رپورٹر)ائیرپورٹ پولیس کی کاروائی،والد پر تشدد کرنے والا ناخلف بیٹا گرفتار۔

تفصیلات کے مطابق ائیرپورٹ پولیس کو متاثرہ شہری نے درخواست دی کہ میرے بیٹے احتشام اور فرحان نے مجھ پر تشدد کیا،گالیاں دیں اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔

ائیرپورٹ پولیس نے شہری کی درخواست پر والدین تحفظ آرڈنینس کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزم احتشام کو گرفتار کرلیا،دوسرے ملزم فرحان کو بھی جلد گرفتار کیا جائے گا، ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز کا کہنا تھاکہ ملزم کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے،والدین جیسی عظیم ہستی پر تشدد یا ناروا سلوک ناقابل تصور ہے۔

مزید خبریں