راولپنڈی( کرائم رپورٹر)راولپنڈی پولیس کی ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیاں،04ملزمان گرفتار، اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد، مقدمات درج۔
تفصیلات کے مطابق نصیرآباد پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 02ملزمان عدنان اور راحیل کو گرفتار کرلیا، ملزمان سے02 پستول 30 بور معہ ایمونیشن برآمد ہوئے، ائیرپورٹ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم عبدالوہاب کو گرفتار کرکے ملزم سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن برآمدکیا، دھمیال پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم محمد عاطف کو گرفتار کرکے ملزم سے01پستول30بور برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے۔
ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھاکہ ہوائی فائرنگ کرنے والوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔











