راولپنڈی( کرائم رپورٹر)نیوٹائون پولیس کی کاروائی، چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار۔
تفصیلات کے مطابق نیوٹائون پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے چک ڈس آنر کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم عاکف سعید کو گرفتار کرلیا، اشتہاری مجرم سال2022سے تھانہ نیوٹائون پولیس کو مطلوب تھا۔
ایس پی راول فیصل سلیم کا کہنا تھا کہ اشتہاری مجرم کو قرار واقعی سزادلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے، اشتہاری مجرمان اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔











