راولپنڈی (کرائم رپورٹر )راولپنڈی پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، 05منشیات فروش گرفتار، 05کلو سے زائد چرس برآمد۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہے، 05منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے 05کلو سے زائد چرس برآمد کرلی، تھانہ سٹی پولیس نے منشیات فروش بابر مبارک سے01کلو480گرام چرس برآمد کی، صدر واہ پولیس نے ملزم حفیظ سے01کل و650گرام چرس، ملزم عارف سے820گرام چرس برآمد کی۔
بنی پولیس نے ملزم ارسلان سے550گرام چرس،سول لائنز پولیس نے ملزم ظاہر سے520گرام چرس برآمدکی،ملزمان کو قرا رواقعی سزادلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے، منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے منشیات فروشوں کے خلاف بلاتفریق کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔











