جمعه,  20 فروری 2026ء
منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں، 08 ملزمان گرفتار

راولپنڈی(کرائم رپورٹر )راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں، 08 ملزمان گرفتار، ساڑھے 05کلو سے زائد چرس برآمد، مقدمات درج۔

تفصیلات کے مطابق آر اے بازار پولیس نے ملزم یوسف سے 01 کلو 800گرام چرس، جاتلی پولیس نے ملزم جابر سے 660گرام چرس، ملزم ظہیر سے 550گرام چرس، صدر واہ پولیس نے ملزم ریاض سے 640 گرام چرس، صدر بیرونی پولیس نے ملزم تنویر سے 600 گرام چرس، ٹیکسلا پولیس نے ملزم منظور سے 550 گرام چرس، نصیر آباد پولیس نے ملزم حسن سے 540 گرام چرس، روات پولیس نے ملزم اشفاق سے 540 گرام چرس برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔

ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھا ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائیگی، نوجوان نسل کی رگوں میں منشیات کا زہر اتارنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

مزید خبریں