راولپنڈی( کرائم رپورٹر)راولپنڈی پولیس کی کاروائیاں، موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث 02متحرک گینگز کے 05ملزمان گرفتار، چوری شدہ 06موٹرسائیکلز اور اسلحہ برآمد۔
تفصیلات کے مطابق رتہ امرال پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 03ملزمان مبشر، عبداللہ اور عمیر کو گرفتار کرلیا، ملزمان سے چوری شدہ03موٹرسائیکلز اور اسلحہ برآمد ہوا، پیرودہائی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 02ملزمان عرفان اور عبداللہ کو گرفتار کرلیا، ملزمان سے چوری شدہ 03موٹرسائیکل اور اسلحہ برآمد ہوا، ملزمان چوری کے مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہیں، ا یس پی راول فیصل سلیم کا کہنا تھاکہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزادلوائی جائے گی۔
شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والے ملزمان کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔











