جمعه,  20 فروری 2026ء
شراب سپلائرز کے خلاف موثر کاروائی، 03 ملزمان گرفتار

راولپنڈی(کرائم رپورٹر )تھانہ بنی پولیس کی شراب سپلائرز کے خلاف موثر کاروائی، 03 شراب سپلائرز گرفتار، 90 لیٹر شراب برآمد، ملزمان سے شراب کے 06 گیلن برآمد ہوئے۔ت

فصیلات کے مطابق تھانہ بنی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 03 شراب سپلائرز کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان میں زبیر، سنی منظور اور دانیال شامل ہیں،ملزمان سے 90 لیٹر شراب برآمد ہوئی، ملزمان سے شراب کے 06 گیلن برآمد ہوئے ،ملزمان نے مختلف علاقوں میں شراب سپلائی کرنے کا انکشاف کیا۔

ملزمان کی گرفتاری پر ایس پی راول فیصل سلیم نے تھانہ بنی پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے منشیات فروشوں اور شراب سپلائرز کے خلاف بھرپورکریک ڈاؤن جاری ہے۔

مزید خبریں