راولپنڈی(کرائم رپورٹر)راولپنڈی پولیس کی شراب سپلائرز کے خلاف کاروائیاں، 05ملزمان گرفتار، 80لیٹر شراب برآمد، مقدما ت درج۔
تفصیلات کے مطابق واہ کینٹ پولیس نے ملزم اسماعیل سے20لیٹر شراب، ملزم صغیر سے20لیٹر شراب، ملزم ذیشان سے15لیٹر شراب، ملزم تیمور سے15لیٹر شراب، ٹیکسلا پولیس نے ملزم سہیل سے10لیٹر شراب برآمدکرکے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے۔
ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھاکہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزادلوائی جائے گی، شراب سپلائر زکے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔











