جمعه,  20 فروری 2026ء
پولیس کی ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی، 04 ملزمان گرفتار

راولپنڈی( کرائم رپورٹر)راولپنڈی پولیس کی ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی، 04 ملزمان گرفتار، اسلحہ اور ایمونیشن برآمد۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی پولیس نے ملزم اسرار سے01 رائفل 12 بور معہ ایمونیشن، رتہ امرال پولیس نے ملزم عثمان سے 01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن، روات پولیس نے ملزم فیاض سے 01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن، کہوٹہ پولیس نے ملزم شان سے 01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔

ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھا کہ ہوائی فائرنگ اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوںکے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

مزید خبریں