جمعه,  20 فروری 2026ء
راولپنڈی پولیس کی شراب سپلائرز کے خلاف کاروائیاں، 07 ملزمان گرفتار

راولپنڈی( کرائم رپورٹر)راولپنڈی پولیس کی شراب سپلائرز کے خلاف کاروائیاں، 07 ملزمان گرفتار، 25 لیٹر شراب برآمد، مقدمات درج۔

تفصیلات کے مطابق وارث خان پولیس نے ملزم ضیاء الرحمٰن سے 08لیٹر شراب، ملزم حیدر سے 05 لیٹر شراب، ملزم دانش سے 02 لیٹر شراب،شمعون سے 02لیٹر شراب، ملزم علی حیدر سے 02 لیٹر شراب، گوجرخان پولیس نے ملزم منیر سے 05 لیٹر شراب، نیوٹائون پولیس نے ملزم کاشف سے01 بوتل شراب برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔

ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھا کہ شراب سپلائرزقانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

مزید خبریں