راولپنڈی( کرائم رپورٹر)گوجرخان پولیس کی کاروائی،رکشہ چوری کی واردات میں ملوث ملزم گرفتار،چوری شدہ رکشہ برآمد۔
تفصیلات کے مطابق گوجر خان پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے رکشہ چوری کی واردات میں ملوث ملزم تیمور کو گرفتار کرلیا، ملزم سے چوری شدہ رکشہ برآمد ہوا، ملزم کے دیگر سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جائے گا۔
ایس پی صدر محمد نیل کھوکھر کا کہنا تھاکہ گرفتار ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا، شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کے لیے راولپنڈی پولیس ہمہ وقت کوشاں ہے۔











