راولپنڈی( کرائم رپورٹر)آر اے بازار پولیس کی کاروائی،18سالہ لڑکے سے زیادتی کی کوشش کرنے والے 02 ملزمان گرفتار۔
تفصیلا ت کے مطابق آر اے بازار پولیس کو متاثرہ لڑکے کے بھائی نے درخواست دی کہ ملزمان نے اس کے بھائی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کی اور وڈیو بنائی،آر اے بازار پولیس نے متاثرہ لڑکے کے بھائی کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے02 ملزمان شعبان اور مبشر کو گرفتار کرلیا۔
ایس ایچ او نے بتایا کہ ملزمان کے ہمراہی ساتھی کی گرفتاری کا تحرک جاری ہے، ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز کا کہناتھا کہ ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے، زیادتی جیسے واقعات ناقابل برداشت ہیں، ملوث ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔











