جمعه,  20 فروری 2026ء
منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں، 05ملزمان گرفتار

راولپنڈی(کرایم رپورٹر) راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں، 05ملزمان گرفتار، ساڑھے 05کلو سے زائد چرس برآمد، مقدمات درج۔

تفصیلات کے مطابق چونترہ پولیس نے ملزم توصیف سے 01 کلو 200گرام چرس،ملزم عارف سے 670گرام چرس، نیوٹائون پولیس نے ملزم امیر حسین سے 01 کلو 800گرام چرس، دھمیال پولیس نے ملزم اخمت سے 01 کلو 600 گرام چرس، بنی پولیس نے ملزم لیاقت سے 320گرام چرس برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔

ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان کو چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائیگی، نوجوان نسل کی رگوں میں منشیات کا زہر اتارنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

مزید خبریں