راولپنڈی( کرائم رپورٹر)دھمیال پولیس کی کاروائی،سابقہ دشمنی کی بناء پر شہری کو قتل کرنے کے مقدمہ میں ملوث دوسرا ملزم گرفتار، ملزم نے ساتھی کے ہمراہ سابقہ دشمنی کی بناء پر فائرنگ کر کے شہری اظہر حسین کو قتل کر دیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق دھمیال پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے سابقہ دشمنی کی بناء پر شہری کو قتل کرنے کے مقدمہ میں ملوث دوسرے ملزم ارشاد کو گرفتار کرلیا، ملزم ارشاد نے ساتھی کے ہمراہ سابقہ دشمنی کی بناء پر فائرنگ کر کے شہری اظہر حسین کو قتل کر دیا تھا۔
واقعہ کا مقدمہ گزشتہ ماہ مقتول کے بھائی کی مدعیت میں تھانہ دھمیال میں درج کیا گیا تھا،ملزم کو شناخت پریڈ کے لیے جیل منتقل کیا جا رہا ہے،واقعہ میں ملوث ملزم ندیم قبل ازیں گرفتار ہو چکا ہے۔
ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہنا تھاکہ گرفتار ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اولین ذمہ داری ہے،جس کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔











