جمعه,  20 فروری 2026ء
موٹر سائیکل چوری اور سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث فانی گینگ کے02ملزمان گرفتار
راولپنڈی(کرائم رپورٹر)آراے بازارپولیس کی کاروائی، موٹر سائیکل چوری اور سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث فانی گینگ کے02ملزمان گرفتار،چوری شدہ 05 موٹر سائیکل اور مسروقہ رقم 4000 روپے برآمد۔
تفصیلات کے مطابق آراے بازارپولیس نے کاروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری اور سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث فانی گینگ کے02ملزمان کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان میں فرحان عرف فانی اور حسن علی شامل ہیں، ملزمان سے چوری شدہ 05 موٹر سائیکل اور مسروقہ رقم 4000 روپے برآمدہوئے۔
ایس ایچ او  نے بتایا کہ ملزم فرحان سٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ ہے، ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز نے آراے بازار پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔
شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والے ملزمان کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

مزید خبریں