راولپنڈی(کرائم رپورٹر)نصیر آباد پولیس کی کاروائی،سابقہ لڑائی جھگڑے کی بناء پر فائرنگ کرکے شہری کو قتل کرنے والا مرکزی ملزم گرفتار۔
تفصیلات کے مطابق نصیر آباد پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے سابقہ لڑائی جھگڑے کی بناء پر فائرنگ کرکے شہری کو قتل کرنے والے مرکزی ملزم عدنان خان گرفتارکر لیا،ملزم عدنان خان نے ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کرکے شہری انزلہ خان کو قتل کر دیا تھا،واقعہ کا مقدمہ مقتول کے بھائی کی مدعیت میں چند روز قبل تھانہ نصیر آباد میں درج کیا گیا، ایس ایچ او نے بتایا کہ ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے ریڈز کیے جارہے ہیں۔
ایس پی پوٹھوہار ناصر نوازکا کہنا تھا کہ ملزم کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے، قتل سمیت سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری لواحقین کو انصاف کی فراہمی میں اہم ہے۔











