جمعه,  20 فروری 2026ء
کلر سیداں پولیس کی کاروائی،بچوں سے زیادتی کرنے والا ملزم اور اسکا ساتھی گرفتار
راولپنڈی(کرائم ر پورٹر)کلر سیداں پولیس کی کاروائی،بچوں سے زیادتی کرنے والا ملزم اور اسکا ساتھی گرفتار۔
تفصیلات کے مطابق کلر سیداں پولیس کو متاثرہ بچوں کے والد نے درخواست دی کہ ملزم سکندر نے 03 بچوں کے ساتھ زیادتی کی اور اویس نے ویڈیو بنا کر وائرل کر دی، کلرسیداں پولیس نے واقعہ کا مقدمہ متاثرہ بچوں کے والد کی مدعیت میںدرج کرکے ملزمان سکندر اور اویس کو گرفتار کر لیا۔
ایس ایچ او نے بتایا کہ متاثرہ بچوں کا میڈیکل پراسیس کروایا گیا ہے،واقعہ میں ملوث ملزمان کے فرار ساتھی کی گرفتاری کے لئے ریڈز کئے جا رہے ہیں، ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھرکا کہنا تھا کہ ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔
خواتین اور بچوں پر تشدد اور زیادتی ناقابل برداشت ہیں، ملوث ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

مزید خبریں