جمعه,  20 فروری 2026ء
تھانہ بنی پولیس کی بڑی کاروائی، منشیات سمگلر گرفتار

راولپنڈی(کرائم رپورٹر)تھانہ بنی پولیس کی بڑی کاروائی، منشیات سمگلر گرفتار، بھاری مقدار میں افیون برآمد، ملزم سے20کلو گرام افیون برآمد ہوئی۔

ملزم نے تعلیمی اداروں اور شہر کے مختلف علاقوں میں منشیات سپلائی کرنے کا انکشاف کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ بنی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے منشیات سمگلرمحمد زبیرکو گرفتار کرلیا، ملزم سے20کلو گرام افیون برآمد ہوئی، ملزم نے تعلیمی اداروں اور شہر کے مختلف علاقوں میں منشیات سپلائی کرنے کا انکشاف کیا ہے ۔

بنی پولیس نے دوران ناکہ بندی مشکوک رکشہ کو روکا تورکشے سے بھاری مقدار میں افیون برآمد ہوئی، بنی پولیس نے ملزم محمد زبیر کو گرفتار کرکے زیر استعمال رکشے کو قبضہ پولیس میں لے لیا، ایس پی راول فیصل سلیم کا کہنا تھاکہ ملزم سے تفتیش کرکے چین آف سپلائی پر کام کیا جا رہا ہے۔

ملزم کے ساتھیوں او رسہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جائے گا،منشیات سمگلر کی گرفتار ی اور افیون کی بھاری کھیپ کی برآمد گی پر سی پی اوسید خالدہمدانی نے ایس پی راول، ایس ڈی پی او وارث خان اور بنی پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل کو منشیات کے ناسور میں مبتلا کرنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے گا۔

مزید خبریں