راولپنڈی(کرائم رپورٹر )رتہ امرال پولیس کی کاروائی،اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار۔
تفصیلات کے مطابق رتہ امرال پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم نعیم کو گرفتار کرلیا، اشتہاری مجرم نے لڑائی جھگڑے کے دوران اپنے بھائی کے ہمراہ فائرنگ کر کے بہنوئی نوید کو زخمی کر دیا تھا،اشتہاری مجرم سال 2022سے رتہ امرال پولیس کو مطلوب تھا، ایس پی راول کا کہنا تھاکہ اشتہاری مجرم کو ٹھوس شواہدکے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزادلوائی جائے گی۔
اشتہاری مجرمان اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کاروائیاںجاری رکھی جائیں گی۔