راولپنڈی (کرائم رپورٹر)نیو ٹاؤن پولیس کی کاروائی،تاش پر جواء کھیلنے والے 07 قمار باز گرفتار،داؤ پر لگی رقم 13 ہزار روپے، 05 موبائل فونز اور تاش کے پتے برآمد۔
تفصیلات کے مطابق نیوٹائون پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے تاش پر جواء کھیلنے والے07 قماربازوں کو گرفتار کر لیا،گرفتار ملزمان میں ریاست،نیازی،کرامت،آصف،اسحق،سجاد،غلام یسیٰن شامل ہیں،ملزمان سے دائو پر لگی رقم 13 ہزار روپے، 05 موبائل فونز اور تاش کے پتے برآمدہوئے۔
ایس پی راول کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،قمار بازی دیگر معاشرتی برائیوں کی جڑ ہے،قمار بازوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔