راولپنڈی(کرائم رپورٹر)صدر واہ پولیس کی کاروائی،گھریلو لڑائی جھگڑے کی بناء پر فائرنگ کرکے اپنی ساس کو زخمی کرنے والا ملزم گرفتار۔
تفصیلات کے مطابق صدر واہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے گھریلو لڑائی جھگڑے کی بناء پر فائرنگ کرکے اپنی ساس کو زخمی کرنے والے ملزم اسرار کو گرفتارکرلیاملزم اسرار نے فائرنگ کرکے اپنی ساس کو زخمی کر دیا تھا۔
واقعہ کا مقدمہ متاثرہ خاتون کے شوہر کی مدعیت میں گزشتہ ماہ درج کیا گیا تھا، ایس پی پوٹھوہار ناصر نوازکا کہنا تھا کہ گرفتار ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اولین ذمہ داری ہے جس کے لیے راولپنڈی پولیس ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔