راولپنڈی(کرائم رپورٹر )کینٹ پولیس کی اہم کاروائی،گلی میں کھڑے ہونے کے تنازعہ پر شہری کو قتل کرنے کے مقدمہ میں مطلوب03اشتہاری مجرمان گرفتار،اشتہاری مجرمان نے لوہے کے راڈ اور ڈنڈوں کے وار سے شہری مبشر کو قتل جبکہ محمد احسن، اسد، عثمان اور عرفان کوزخمی کر دیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق کینٹ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے گلی میں کھڑے ہونے کے تنازعہ پر شہری کو قتل کرنے کے مقدمہ میں مطلوب03اشتہاری مجرمان کو گرفتارکر لیا، گرفتار اشتہاری مجرمان میں دوست محمد عرف دوستو، فضل مالک اور امان اللہ شامل ہیں،اشتہاری مجرمان نے لوہے کے راڈ اور ڈنڈوں کے وار سے شہری مبشر کو قتل جبکہ محمد احسن، اسد، عثمان اور عرفان کوزخمی کر دیا تھا، واقعہ کا مقدمہ مقتول کے بھائی کی مدعیت میں جون2024 تھانہ کینٹ میں درج کیا گیا تھا۔
سی پی اوسید خالدہمدانی نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی پوٹھوہار کو ملوث ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا،ایس پی پوٹھوہارکی سربراہی میں کینٹ پولیس نے ہیومن انٹیلی جینس سمیت تمام ذرائع بروئے کارلاتے ہوئے اشتہاری مجرمان کو گرفتار کیا۔
اشتہاری مجرمان کے 02ساتھی عبد القدیر اور حمزہ قبل ازیں گرفتار ہو چکے ہیں،ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز کا کہنا تھا کہ اشتہاری مجرمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزادلوائی جائے گی، سی پی او سید خالدہمدانی نے ایس پی پوٹھوہارناصر نواز، ایس ڈی پی او کینٹ اور کینٹ پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرمان کی گرفتاری لواحقین کو انصاف کی فراہمی میں اہم ہے۔











