جمعرات,  19  ستمبر 2024ء
راولپنڈی پولیس کی شراب سپلائرز کے خلاف کاروائیاں، 06 ملزمان گرفتار
راولپنڈی(کرائم رپورٹر)راولپنڈی پولیس کی شراب سپلائرز کے خلاف کاروائیاں، 06 ملزمان گرفتار 42 لیٹر شراب برآمد، مقدمات درج۔
تفصیلا ت کے مطابق بنی پولیس نے ملزم انیل سے 08 لیٹر شراب، ملزم شفاقت سے 07 لیٹر شراب، ملزم عزیز سے 06 لیٹر شراب، ملزم وقار سے 06 لیٹر شراب، رتہ امرال پولیس نے ملزم خلیل سے 10 لیٹر شراب، تھانہ سٹی پولیس نے ملزم اعجاز سے 05 لیٹر شراب برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ لگ مقدمات درج کر لیے۔
ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزادلوائی جائے گی،  شراب سپلائرزاور ان کے سہولت کار وں  کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News