راولپنڈی (کرائم رپورٹر)آر اے بازار پولیس کی کاروائی،ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر بوگس کال کرنے والا ملزم گرفتار۔
تفصیلات کے مطابق ملزم عامر نے ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر کال کی کہ اس کے گھر چور گھس آیا ہے جسے پکڑ لیا ہے، آر اے بازار پولیس فوری موقع پر پہنچی، تحقیقات پر معاملہ چوری کی بجائے لین دین کا پایا گیا،آر اے بازار پولیس نے ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر بوگس کال کرنے والے ملزم عامر کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا۔
ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز کا کہنا تھا کہ ایمرجنسی ہیلپ لائن شہریوں کی سہولت کے لئے ہے، غلط استعمال پر قانونی کارروائی ہو سکتی ہے، آپ کی ایک غلط کال کسی شہری کو ایمرجنسی میں سہولت حاصل کرنے سے محروم کر سکتی ہے، ایمرجنسی ہیلپ لائن آپ کی سہولت کے لئے ہے اس کا ذمہ دارانہ استعمال کریں۔