جمعه,  20 فروری 2026ء
ایس پی سی آئی اے بینش فاطمہ کی پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں کھلی کچہری
راولپنڈی(کرائم رپورٹر)ایس پی سی آئی اے بینش فاطمہ کی پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں کھلی کچہری، شہریوں کے مسائل سن کر ان کے حل کے لیے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے، مارک شدہ درخواستوں پر دیئے گئے ٹائم فریم کے اندر قانونی کاروائی کو یقینی بنایا جائے،شہریوں کے مسائل کاحل اولین ذمہ داری ہے جس کے لیے تمام وسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں،ایس پی سی آئی اے بینش فاطمہ۔
تفصیلات کے مطابق ایس پی سی آئی اے بینش فاطمہ نے پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا،ایس پی سی آئی اے نے شہریوں کے مسائل سن کے ان کے حل کے لیے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے۔
ایس پی سی آئی اے بینش فاطمہ کا کہنا تھاکہ مارک شدہ درخواستوں پر دیئے گئے ٹائم فریم کے اندر قانونی کاروائی کو یقینی بنایا جائے،تھانہ میں آنے والے شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آتے ہوئے ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں،شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اور ان کو سہولیات کی فراہمی اولین ذمہ داری ہے جس کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

مزید خبریں