جمعه,  20 فروری 2026ء
راولپنڈی پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف موثر کریک ڈاؤن، 08 ملزمان گرفتار
راولپنڈی(کرائم رپورٹر) سی پی او سیدخالد ہمدانی کی ہدایت پر راولپنڈی پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف موثر کریک ڈاؤن، 08 ملزمان گرفتار،03 کلو سے زائد ہیروئن اور 07 کلو سے زائد چرس برآمد۔
تفصیلات کے مطابق پیرودھائی پولیس نے ملزم خالد سے 03 کلو 200 گرام ہیروئن، ٹیکسلا پولیس نے ملزم سلیمان سے 01 کلو 650گرام چرس، ملزم سلیم سے 01 کلو 620 گرام چرس، سول لائنز پولیس نے ملزم عدنا ن سے 01 کلو 400 گرام چرس، ملزم قیصر سے 620گرام چرس، رتہ امرال پولیس نے ملزم حبیب سے 01 کلو 370 گرام چرس،گوجرخان پولیس نے ملزم سلطان سے 600گرام چرس، تھانہ سٹی پولیس نے ملزم عمر سے 200 گرام چرس برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔
سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ ملزمان کو قرار واقعی سزادلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے، منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے گا۔

مزید خبریں