راولپنڈی(کرایم رپورٹر )رتہ امرال پولیس کی کاروائی،قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم گرفتار،ملزم نے ساتھیوں کے ہمراہ سابقہ رنجش کی بنا پر چاقو اور ڈنڈوں کے وار سے شہری ارشد کو زخمی کر دیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق رتہ امرال پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم دانیال کو گرفتار کر لیا، ملزم دانیال نے ساتھیوں کے ہمراہ سابقہ رنجش کی بنا پر چاقو اور ڈنڈوں کے وارسے شہری ارشد کو زخمی کر دیا تھاجو دوران علاج معالجہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جانبحق ہو گیا تھا،واقعہ کا مقدمہ چند دن قبل تھانہ رتہ امرال میں درج کیا گیا تھا۔
ملزم کے دیگر 02 ساتھی فیاض اور احتشام قبل ازیں گرفتار ہو چکے ہیں، ایس پی راول کا کہنا تھا کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،شہریوں کی جان و مال پر حملہ کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔